ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آدھی رات کو مہنگائی کا کرنٹ: پٹرول 1.39 پیسے اور ڈیزل 1.04 پیسے فی لیٹر مہنگا

آدھی رات کو مہنگائی کا کرنٹ: پٹرول 1.39 پیسے اور ڈیزل 1.04 پیسے فی لیٹر مہنگا

Mon, 17 Apr 2017 11:24:10    S.O. News Service

نئی دہلی،16؍اپریل(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) گذشتہ رات جب آپ سو رہے تھے تب تیل کمپنیوں نے اچانک دھچکا دے دیا، تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کے دام بڑھا دئے ہیں، پٹرول میں ایک روپیہ 40 پیسے اور ڈیزل کے دام میں ایک روپے 4 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے، بڑھے ہوئے دام آدھی رات سے لاگو ہو گئے ہیں۔ یہ جھٹکا اس لئے بھی بڑا ہے کیونکہ اب یکم جولائی سے تجرباتی طور پر روز تیل کی قیمتیں بدلنی شروع ہو جائیں گی۔انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) نے کہا ہے کہ اس کا ارادہ جلد ہی پائلٹ بنیاد پر ادے پور، جمشید پور، پوڈی چیری، چنڈی گڑھ اور وشاکھاپٹنم میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ تبدیلی کا آغاز کرنے کے لئے ہے۔


Share: